Thursday, May 9, 2024

متروکہ وقف املاک بورڈ کی سفارشات منظور ، بھارتی سکھ یاتریوں کو کرتارپور میں ایک رات کے قیام کی اجازت دے دی گئی

متروکہ وقف املاک بورڈ کی سفارشات منظور ، بھارتی سکھ یاتریوں کو کرتارپور میں ایک رات کے قیام کی اجازت دے دی گئی
April 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کا بھارتی سکھ شہریوں کے حوالے سے احسن اور مثبت اقدام سامنےآ گیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی سفارشات منظور کرتے ہوئے بھارتی سکھ شہریوں کو ایک رات کرتارپور میں قیام کی اجازت دے دی گئی۔

بھارتی سکھ شہری آج گورودوارہ سچا سودا کی یاترا کریں گے۔ کل بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب سے لاہور پہنچیں گے اور گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کریں گے۔ سکھ یاتری 19 اپریل کی صبح گورودوارہ دربار صاحب، کرتار پور روانہ ہوں گے جہاں وہ رات قیام کریں گے۔ سکھ یاتری 20 اپریل منگل کی شام واپس لاہور آئیں گے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے لاہور اور کرتار پور میں بھارتی سکھ یاتریوں کے طعام، قیام کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔