Thursday, April 25, 2024

متروکہ وقف املاک بورڈ کرپشن کیس ، سابق سیکرٹری ای ٹی پی بی گرفتار

متروکہ وقف املاک بورڈ کرپشن کیس ، سابق سیکرٹری ای ٹی پی بی گرفتار
November 21, 2017

لاہور ( 92 نیوز) نیب لاہور کی متروکہ وقف املاک بورڈ کرپشن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ نیب نے سابق سیکرٹری ای ٹی پی بی امیر خان کو گرفتار کر لیا ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے نیب کے حوالے کر دیا گیا۔
بڑے مگر مچھوں کے خلاف نیب نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔نیب لاہور نےسابق سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڑ امیر خان وزیرکو 985.5 ملین کی کرپشن کیس میں گرفتار کر لیا ہے ۔


ملزم امیر خان 2008 سے 2011 کے دوران بطور سیکرٹری ای ٹی پی بی تعینات رہا ہے ۔ ملزم نےکرپشن کر کے جنوبی وزیرستان اوراسلام آباد میں جائیدادیں بنائیں ۔
نیب لاہور متروکہ وقف املاک بورڈ کرپشن کیس میں احتساب عدالت میں بشمول دیگر ملزمان ریفرینسز داخل کر چکا ہے
ملزم امیر خان کی گرفتاری کیلئے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی جانب سے وارنٹ جاری کیے گئے تھے ۔