Friday, April 19, 2024

متحرک سفارتکاری اقوام عالم میں ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ، فردوس عاشق

متحرک سفارتکاری اقوام عالم میں ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ، فردوس عاشق
January 9, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی  معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہاکہ  متحرک سفارتکاری اقوام عالم میں زمہ داری جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کرنے اور متعلقہ وزرائے خارجہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی ہے ،  خطے میں قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے ہماری متحرک سفارتکاری اور اقوام عالم میں ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‏پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے ، وزیراعظم نےواضح کردیاہے کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔جنگ خطے اوردنیا کے مفاد میں نہیں ،مشرق وسطیٰ میں امن سے خطے اوردنیا میں امن واستحکام کی راہ ہموارہوگی۔پاکستان اسلامی دنیااورعالمی امن کے مفادمیں اپنا مثبت کردارادا کرتا رہےگا۔