Tuesday, April 23, 2024

متحدہ کےدفاتراوردیواریں گرانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا:  مصطفیٰ کمال

متحدہ کےدفاتراوردیواریں گرانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا:  مصطفیٰ کمال
August 27, 2016
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ  مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف تقاریر پر حکومت بتائے کہ اس نے ایم کیو ایم قائد  کے خلاف کیا کارروائی کی ہے  ۔ متحدہ کے سربراہ نےمہاجر قوم کو وہ تحفہ دیا ہے کہ آج اس کی بیٹیاں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں پیش ہورہی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پی ایس پی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مصطفی کمال نے  الطاف حسین کی  ملک دشمن تقریر کے بعد کی صورتحال پر دل کھول کر اظہار خیال کیا نا کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے تیس سالوں میں مہاجروں کو جو تحفہ دیا ہے آج اسی کی بدولت قوم کی بیٹیاں اور مائیں عدالتوں میں خوار ہورہی ہیں۔ مصصطفی کمال نے کہا کہ دیواریں اور دفاتر گرانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ حکومت بتائے الطاف حسین کے خلاف کیا کیا۔ مصطفی کمال نے ڈاکٹر فاروق ستار سے کہا کہ وہ مہاجر قوم سے سچ بولیں ۔