Sunday, May 5, 2024

متحدہ کے مقتول کارکنوں کے لواحقین کومعاوضہ دینے  کےکیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی

متحدہ کے مقتول کارکنوں کے لواحقین کومعاوضہ دینے  کےکیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی
May 7, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل ہونے والے  کارکنوں کے لواحقین کو معاو ضہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت اٹھائیس مئی تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مختلف اوقات میں  ایم کیوایم کے  زیر حراست دس سے زائد کارکنوں  کو قتل کیا گیا ۔ جن کے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کیا جائے، تاہم ایم کیوایم کی طرف سے  وکیل  کے پیش  نا ہونے پر سماعت اٹھائیس مئی تک ملتوی کردی گئی ۔