Friday, March 29, 2024

متحدہ کے رہنما انسداد دہشتگردی عدالت کے چکر لگارہے ہیں ،خواجہ اظہار

متحدہ کے رہنما انسداد دہشتگردی عدالت کے چکر لگارہے ہیں ،خواجہ اظہار
February 1, 2020
کراچی ( 92 نیوز) متحدہ پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہارالحسن کہتے ہیں  متحدہ  رہنماء وفاقی کابینہ کا حصہ کیسے بنیں، ابھی تو سارے رہنماء انسداد دہشتگردی عدالت کے چکر لگانے میں مصروف ہیں ، دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار نے آٹے سمیت تمام بحرانوں پر پی ٹی آئی حکومت کو نالائق قرار دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی کابینہ عدالتی چکروں سے پریشان ہو گئی  کراچی کی انسداد دہشتگردی کی  عدالت میں پیشی کے بعد خواجہ اظہارالحسن نے کہا اے ٹی سی کو بھگتنے سے بڑی وزارت کونسی ہوسکتی ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے آٹے سمیت دیگر بحرانوں کو وفاقی حکومت کی نالائقی قرار دیا  اور کپاس بحران کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی کتاب میں اورنگی ٹاؤن کی بستی کے مکینوں کو مفرور لکھنے پر سندھ سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا  ، اور معافی کا مطالبہ کردیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا مُلک کو درپیش بحرانوں کیخلاف ملک گیراحتجاج کرنے کی ضرورت ہے  جبکہ کراچی کیلئے 300 ارب روپے سالانہ کا مطالبہ بھی کردیا ۔