Thursday, April 25, 2024

متحدہ کو دیوار سے لگانےکےبجائے گلے لگایا جائے : فاروق ستار

متحدہ کو دیوار سے لگانےکےبجائے گلے لگایا جائے : فاروق ستار
August 28, 2016
کراچی(92نیوز)ایم  کیو ایم   کےسینئر رہنما   ڈاکٹر  فاروق ستار کا کہنا ہے کہ  آصف  حسنین کے  جانے سے کوئی  فرق  نہیں پڑتا متحدہ کو دیوار  سے  لگانے کے بجائے گلے سے لگایا جائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فاروق  ستار نے کہا کہ   متحدہ کے  کارکن اور ذمہ دار اتحاد برقرار رکھیں اورپراپیگنڈے کا شکار نہ ہوں ۔ آصف حسنین کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا  پہیہ   الٹاگھومے گا تو جانے والے واپس آ جائیں  گے۔  انہوں  نے کہا کہ  ہمارا تعلق لندن   سے اور نہ  ہی  الطاف صاحب سے ہے۔  ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے  کے بجائے گلے سے لگایا جائے۔