Wednesday, May 1, 2024

متحدہ کو اپنے سیاسی مستقبل کیلئے قائد اور عسکری ونگ سے الگ ہونا پڑے گا : عمران خان

متحدہ کو اپنے سیاسی مستقبل کیلئے قائد اور عسکری ونگ سے الگ ہونا پڑے گا : عمران خان
August 23, 2016
اسلام آباد(92نیوز)متحدہ قائد کو ایم کیو ایم پر مکمل کنٹرول  حاصل ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ متحدہ کو  اپنے سیاسی مستقبل کیلیے قائد اور عسکری ونگ سے الگ ہونا پڑے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ کل جو کچھ بھی ہوا وہ دہشت گردی تھی مودی نے بھی  کبھی الطاف حسین جیسی زبان استعمال نہیں کی ۔عمران خان نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے یقین دہانی کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا۔