Thursday, September 19, 2024

متحدہ پاکستان نے انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں

متحدہ پاکستان نے انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں
February 19, 2018

کراچی ( 92 نیوز )ایم کیو ایم پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔ اعدادو شمار کے مطابق فاروق ستار نے سب سے زیادہ ووٹ لیے،مرکزی رابطہ کمیٹی اور ایگزیکٹو کونسل کی تفصیلات بھی پیش کر دی گئیں ۔

 میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ فاروق ستار پارٹی میں تقسیم نہیں چاہتے ،  دوسرے گروپ نے شرائط رکھ کر بات کرنے کی کوشش کی۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے اندر تقسیم کی وجہ نہیں، 8 ہزار سے زائد کارکنان کے ووٹ ذریعے منتخب ہوئے ہیں ، کچھ لوگ اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں جس سے مسلہ پیدا ہوا۔

ایم کیو ایم کے وکیل بابر ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پارٹی سربراہ اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تفصیلات جمع کرا دی گئی ہیں ، مخالف گروپ کی جانب سے بلائے گئے اجلاس غیر آئینی ہیں۔ سربراہ کی تبدیلی کا اختیار صرف ورکرز کے پاس ہے۔