Monday, May 13, 2024

متحدہ والوں کی فائلیں تیار، سب گرفتار ہو جائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا دعویٰ

متحدہ والوں کی فائلیں تیار، سب گرفتار ہو جائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا دعویٰ
January 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا متحدہ والوں کی فائلیں تیار ہیں ، سب گرفتار ہو جائیں گے۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے نیا پینڈورہ باکس کھول دیا۔ انہوں نے کہا کراچی اور حیدر آباد والوں کے نام پر سیاست ہو رہی ہے۔ متحدہ رہنماوں کی کرپشن کی سانسیں حکومت کے ساتھ چلتی ہیں جیسے ہی یہ لوگ حکومت سے باہر آئے، سب گرفتار ہوں گے۔ مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کا وزارت سے استعفیٰ ڈرامہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ متحدہ والوں کی آپس کی لڑائی ہے۔ عامر خان نے دباو ڈال کر خالد مقبول صدیقی سے استعفیٰ دلوایا۔ چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ متحدہ اب ایم کیو ایم حقیقی میں تبدیل ہو چکی ہے۔ عامر خان نے پہلے انیس قائم خانی، فاروق ستار اور میرے خلاف سازش کی۔ رات میں کوکین پارٹی اور دن میں سیاست کرنے والا میئر نہیں ہو سکتا۔