Friday, April 19, 2024

بانی تحریک سے عقیدت کا رشتہ ختم‘ آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے : ایم کیو ایم

بانی تحریک سے عقیدت کا رشتہ ختم‘ آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے : ایم کیو ایم
September 21, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔ بائیس اگست کی رات کسی قیامت سے کم نہیں تھی۔ روف صدیقی کہتے ہیں بانی ایم کیو ایم کی تقریر کے بعد محبت اور عقیدت کا رشتہ ختم ہو گیا۔ سید سردار احمد نے ایم کیوایم قائد کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد پیش کرکے پارٹی کا موقف سب کے سامنے رکھ دیا۔ اسیر رکن اسمبلی روف صدیقی نے بھی دل کی بات کہی۔ سپیکر آغا سراج درانی کی فرمائش پر شعرانہ انداز میں اپنے دکھ کا اظہار بھی کیا۔ سینئر رہنما اورا پوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے صاف صاف الفاظ میں کہا ایم کیوایم پاکستان کو فرمائشیں دینا بند کی جائیں یا انہیں بند کردیا جائے۔ وہ اپنی تقریر کے دوران ایک موقع پر آبدیدہ بھی ہو گئے۔ انہوں نے کہا ہم نے اب انگاروں پر چلنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ آگے جا کر ہمیں اور عوام کو سکون ملے۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے بانی قائد کے خلاف مشترکہ طور پر پیش کی گئی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی آپریشن کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔