Thursday, April 25, 2024

متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کا احتجاج رنگ نہ لا سکا، دھرنا 2روز کیلئے موخر کر کے گھر چلے گئے

متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کا احتجاج رنگ نہ لا سکا، دھرنا 2روز کیلئے موخر کر کے گھر چلے گئے
May 11, 2015
لاہور (92نیوز) لاہورمیں تین روز سے دھرنا دینے والے اساتذہ اپنے مطالبات تو نہ منوا سکے البتہ دو روز کے لیے دھرنا موخر کر دیا ہے۔ لاہور میں متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کا مطالبات کی منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا تین دن جاری رہا جس میں پنجاب بھر کے اساتذہ شریک تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف اپنے مطالبات کی منظوری کےلئے نعرے بازی کی۔ ڈی آئی جی آپریشن مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر مظاہرین نے وزیراعلیٰ یا چیف سیکرٹری کے سوا کسی اور سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا مگر سیاسی جماعتوں کی یقین دہانی پر اساتذہ نے دو روز کےلئے دھرنا موخر کر دیا ہے اور اب وہ پہلے سے بڑا دھرنا دیں گے۔