Thursday, April 25, 2024

متحدہ مجلس عمل کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

متحدہ مجلس عمل کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
December 14, 2017

کراچی (92 نیوز) متحدہ مجلس عمل کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ مولانا اویس نورانی، مولانا فضل الرحمان ، سراج الحق اور دیگر رہنماوں نے فیصلے کی توثیق کر دی۔
کراچی میں دینی جماعتوں کا اجلاس متحدہ مجلس عمل کے بانی مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کی رہائش گاہ پر ہوا۔
اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مولانا اویس نورانی نے بتایا کہ ایم ایم اے کے ذمے داران اور عہدیداروں کا اعلان ایک ماہ میں کیا جائے گا۔
دوسری طرف جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا کے لئےطریقہ کار وضح کیا ہے۔ امید ہے کوئی نہ کوئی راستہ نکلے گا۔
ادھر جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ہر تجربہ کر کے دیکھ لیا گیا۔ مسائل کا حل نظام مصطفیٰ میں ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ مجلس عمل 2018 کے الیکشن بھر پور طریقے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی۔