Friday, April 26, 2024

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ

     متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ
May 9, 2015
کراچی(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،رابطہ کمیٹی کے اختیارات،ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اختیارات میں کمی کے فیصلے کی رپورٹ قائد ایم کیوایم کو بھیج دی گئی، قائد ایم کیوایم کی مظوری کے بعد فیصلوں پر عمل کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی سے پارٹی کے حوالے سےفیصلوں کااختیارواپس لیا جائے گا ر ابطہ کمیٹی صرف سیاسی معاملات کو دیکھے گی ۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی،ایم کیوایم کے منشوراور قانونی  معاملات کو بھی دیکھے گی۔ سی ای سی کے فیصلوں کے بعد ایم کیوایم کی ذیلی تنظیم اے پی ایم ایس او کو بھی خود مختارکردیاجائیگا۔ اے پی ایم ایس اوکا مرکزی دفتر الگ قائم کردیاگیا،چیئرمین اے پی ایم ایس اوکے بھی اختیارات میں اضافہ کردیاگیاہے۔