Friday, March 29, 2024

متحدہ قومی موومنٹ اور مجلس وحدت المسلمین کی ڈاکٹر انور علی عابدی اور ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے قتل کی شدید مذمت، ملزم گرفتار کرنے کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ اور مجلس وحدت المسلمین کی ڈاکٹر انور علی عابدی اور ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے قتل کی شدید مذمت، ملزم گرفتار کرنے کا مطالبہ
May 10, 2015
کراچی (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر انور علی عابدی اور ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو فرقہ وارانہ فساد کی آگ میں جھونکنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ فرقہ واریت کے نام پر کراچی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے، ڈاکٹر انور علی عابدی اور ذوالفقار زیدی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے بھی ڈاکٹر انور علی عابدی اور ذوالفقار زیدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قتل و غارت میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔