Wednesday, May 1, 2024

متحدہ قائد کی تقریر مردہ باد‘ کراچی میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال

متحدہ قائد کی تقریر مردہ باد‘ کراچی میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال
August 23, 2016
کراچی (92نیوز) ڈی جی رینجرز کی یقین دہانی کے بعد کراچی میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہیں۔ مارکیٹیں بھی کھلیں اور دکانیں بھی۔ سڑکوں پر گاڑیاں بھی رواں دواں نظر آئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں زندگی کا معمول ذرا بھی متاثر نہ ہوا۔ یہ سب ممکن ہوا ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے کے اعلان پر۔ پیر کے روز ایم کیو ایم قائد کی پاکستان مخالف تقریر اور کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے باوجود آج کراچی میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر میں حاضری معمول کے مطابق رہی۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں بھی مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق رہی تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی سڑکوں پر موجود رہی۔