Sunday, September 8, 2024

متحدہ قائد نے پارٹی میں کوئی لیڈر پیدا نہیں ہونے دیا: مصطفیٰ کمال

متحدہ قائد نے پارٹی میں کوئی لیڈر پیدا نہیں ہونے دیا: مصطفیٰ کمال
July 11, 2016
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ  متحدہ قائد نے پارٹی میں کوئی لیڈر پیدا نہیں ہونے دیا جس میں کوئی دم خم تھا اُسے قتل کرادیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  مصطفیٰ کمال  کا کہنا تھا کہ متحدہ کے قائد کارکنوں کو دہشت گردی کی طرف دھکیل رہے ہیں، متحدہ قائد کوصرف لاشیں چاہئیں  جس کے کیلئے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کے لاپتا کارکنوں کو ایک اور موقع دیں وہ غلط کام نہیں کرنا چاہتے۔