Tuesday, April 23, 2024

متحدہ علما بورڈ کی کورونا وائرس کے باعث شبِ معراج کے موقع پر انفرادی عبادات کی اپیل

متحدہ علما بورڈ کی کورونا وائرس کے باعث شبِ معراج کے موقع پر انفرادی عبادات کی اپیل
March 22, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) متحدہ علما بورڈ نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے  کیلئے عوام سے شبِ معراج کے موقع پر انفرادی عبادات کی اپیل کر دی۔ متحدہ علماء بورڈ کا کہنا ہے کورونا وائرس کی وباء سے اس وقت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں رہنے والے ہر فرد کی سلامتی کا احساس کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ حکومت کی طرف سے ہر قسم کے سیاسی و مذہبی اجتماعات پر پابندی کے پیش نظر انفرادی عبادات پر توجہ دی جائے۔ اجتماعات سے اجتناب کیا جائے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور دیگر علماء و مشائخ نے عوام سے استغفار کرنے کی اپیل کر دی اور کہا درود شریف ، آیت کریمہ کا ورد کریں اور گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت اور ذکر و اذکار کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا حکومت کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے۔ اسلام خود کو محفوظ رکھنے اور دوسروں کو محفوظ بنانے کا حکم دیتا ہے۔