Saturday, April 20, 2024

متحدہ عرب امارات کے وفد کو مسجد اقصیٰ سے باہر نکال دیا گیا

متحدہ عرب امارات کے وفد کو مسجد اقصیٰ سے باہر نکال دیا گیا
October 20, 2020

غزہ ( 92 نیوز) اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے والوں کیلئے مسجد اقصیٰ میں کوئی جگہ نہیں، فلسطینیوں نے متحدہ عرب امارات کے وفد کو مسجد اقصٰی سے باہر نکال دیا۔

سوشل میڈٰیا پر فلسطینیوں کے پیج پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا کہ  اسرائیلی سکیورٹی  اہلکاروں کے حصار میں مسجد اقصی آنے والے اماراتی وفد کو شدید عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ۔

فلسطینی شہری وفد سے اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بارے میں سخت سوالات کر رہے تھے ، جس پر ان سے کوئی جواب نہ بن پڑا اور منہ چھپا کر مسجد اقصیٰ سے نکل گئے۔

فلسطینی کابینہ نے بھی انکشاف کیا تھا کہ بعض عرب ممالک کے وفود اب مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیل کے زیر قبضہ حصے کی طرف سے آتے ہیں جب کہ نمازیوں کو اس حصے میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔