Friday, April 26, 2024

متحدہ عرب امارات کے نیول چیف کا ایوان صدر کا دورہ

متحدہ عرب امارات کے نیول چیف کا ایوان صدر کا دورہ
November 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) متحدہ عرب امارات کے نیول چیف نے ایوان صدر کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ایوان صدر دورہ میں کمانڈر یو اے ای بحریہ کی ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایوانِ صدر میں منعقدہ پُر وقار تقریب میں ریئر ایڈمرل سعید بن حمدان کو ہلال امتیاز (ملٹری) تفویض کیا گیا۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات کے نیول چیف کو اعلیٰ عسکری اعزاز تفویض کیا۔ یو اے ای نیول چیف کو اعزاز دوطرفہ بحری افواج کے مابین تعلقات مضبوط بنانے کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔ ریئر ایڈمرل سعید بن حمدان آئیڈیاز دفاعی نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔ یو اے ای نیول چیف کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔