Thursday, March 28, 2024

متحدہ عرب امارات کے شاہی وفد کو رینجرز سکیورٹی دی جائے گی

متحدہ عرب امارات کے شاہی وفد کو رینجرز سکیورٹی دی جائے گی
October 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کا وفد شکار کیلئے پاکستان آئے گا۔ متحدہ عرب امارات کے شاہی وفد کو رینجرز سکیورٹی دی جائے گی۔

92 نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان ،نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ،دبئی کے وزیر خزانہ اور وزیر صعنت شکار کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

شاہی وفد چار اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک پنجاب  کے پانچ اضلاع راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں شکار کرے گا۔ شاہی وفد کی سکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت نے پنجاب رینجرز کی تین کمپنیاں تعینات کرنے کی سفارش کی تھی جس کی وفاقی کابینہ  نے منظوری دیدی ہے۔

پنجاب رینجرز کے ونگ ہیڈ کوارٹرز پر مشتمل تین کمپنیاں 31 مارچ 2022 تک شاہی وفد کی خصوصی سکیورٹی پر مامور رہیں گی۔