Friday, April 26, 2024

متحدہ عرب امارات کی پہلی کمرشل پرواز کابل ائیرپورٹ پر اتر گئی

متحدہ عرب امارات کی پہلی کمرشل پرواز کابل ائیرپورٹ پر اتر گئی
September 3, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) متحدہ عرب امارات کی پہلی کمرشل پرواز کابل ائیرپورٹ پر اتر گئی۔

افغان میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جہاز کے ذریعے افغان شہریوں کیلئے ادویات اور خوراک بھیجی ہیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل ائیرپورٹ پر جہاز میں موجود ادویات کا معائنہ کیا۔