Wednesday, May 8, 2024

متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ کے قریب چار تجارتی بحری جہازوں پر حملہ ، کوئی ‏نقصان نہ ہوا

متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ کے قریب چار تجارتی بحری جہازوں پر حملہ ، کوئی ‏نقصان نہ ہوا
May 13, 2019
جدہ ( 92 نیوز) متحدہ عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ کےقریب چارتجارتی بحری جہازوں پرحملہ ہواہے۔اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق اس واقعہ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ متحدہ عرب امارات کے وزارت خارجہ کےمطابق متعلقہ حکام مقامی اوربین الاقوامی اداروں کےتعاون سےواقعےکی تحقیقات کر رہے ہیں۔ بیان میں کہاگیاہےکہ تخریب کاری کی اس کارروائی میں کوئی ہلاکت ہوئی ہےاورنہ ہی کوئی شخص زخمی ہواہے جبکہ متاثرہ جہازوں سے کسی قسم کے خطرناک مواد یا ایندھن کا اخراج بھی نہیں ہوا۔ وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ آبی ٹریفک پر حملہ خطرناک پیشرفت ہے،عالمی برادری اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ حکام کے مطابق فجیرہ کی بندرگاہ پرمعمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔