Friday, March 29, 2024

متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے سربراہ کا ی ایچ کیو کادورہ،آرمی چیف سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے سربراہ کا ی ایچ کیو کادورہ،آرمی چیف سے ملاقات کی
October 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل صالح محمد نے بری افواج کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان ا دارے آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی مسلح افواج کے سربراہان نے پاکستان اور امارات کے درمیان دفاع ،سکیورٹی کے شعبوں اور فوجی تربیت کے لیے تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ میجر جنرل صالح محمد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔ پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر جنرل صالح محمد کوجی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،معزز مہمان نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔