Monday, May 13, 2024

متحدہ عرب امارات کا مشن ’’ہوپ‘‘آج مریخ کے مدار تک پہنچ جائے گا

متحدہ عرب امارات کا مشن ’’ہوپ‘‘آج مریخ کے مدار تک پہنچ جائے گا
February 9, 2021

دبئی ( 92نیوز) متحدہ عرب امارات کا مشن ’’ ہوپ ‘‘ آج مریخ کے مدار تک پہنچ جائے گا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلائی مشن ’ہوپ‘ کے مریخ کے مدار تک پہنچنے کی مناسبت سے برج خلیفہ کو بھی سرخ رنگ میں رنگ دیا گیا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ برس تاریخ رقم کرتے ہوئے مشن ہوپ پروب کو مریخ کیلئے روانہ کیا تھا، خلائی جہاز 200 دن کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا جب کہ اس مشن پر 200 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوں گے۔

قبل ازیں 15 جولائی کے لیے طے شدہ لانچ کو خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا،  پچاس کروڑ کلومیٹر طویل سفر کے بعد یہ روبوٹک خلائی جہاز فروری 2021 میں مریخ تک پہنچے گا۔

مریخ پر روبوٹک خلائی جہاز کی آمد متحدہ عرب امارات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔

ایک اعشاریہ تین ٹن وزنی اس سیٹلائٹ کا نام ہوپ یعنی اُمید ہے اور اسے جاپان کے ایک دور دراز خلائی اڈے تانیگاشیما سے ایک ایچ ٹو اے راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے۔

ہوپ مریخ پر رواں ماہ بھیجے جا رہے تین خلائی مشنز میں سے ایک ہے۔ امریکہ اور چین دونوں کی ہی خلائی گاڑیاں اپنی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ ہوپ کی سائنسی ٹیم کی سربراہ ایک خاتون سارہ العامری ہیں جو متحدہ عرب امارات کی وزیرِ سائنسی ترقی بھی ہیں۔