Wednesday, May 1, 2024

متحدہ عرب امارات کا حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کو قومی دھارے میں لانے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کا حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کو قومی دھارے میں لانے کا فیصلہ
September 3, 2020
 دبئی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا۔ حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کو قومی دھارے میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔ یو اے ای حکام نے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کو 90 روز میں سنٹرل بینک میں رجسٹریشن کرانے کا حکم دے دیا۔ نئے قانون کے مطابق حوالہ اور ہنڈی کا کام کرنے والا شخص اپنے کلائنٹ اور رقم کا پورا ریکارڈ رکھے گا اور سینڑل بنک میں اس کی تمام تفصیلات جمع کرانے کا مجاز ہو گا۔ یواےای حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر 90 دن بعد بھی غیرقانونی طور پر رقوم کی ترسیل جاری رہی تو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ قید کی سزا بھی دی جائے گی۔