Saturday, April 20, 2024

متحدہ عرب امارات کا 2500 غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان ‏

متحدہ عرب امارات کا 2500 غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان ‏
November 13, 2019
ابو ظہبی ( 92 نیوز) متحدہ عرب امارات نے 2 ہزار 500 غیر ملکی دانشوروں، ڈاکٹروں اور سرمایہ کاروں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  2 ہزار 5 سو دانشوروں، سائنسدانوں اورسرمایہ کاروں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران  راشد المکتوم نے کیا۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ سائنسدانوں،محققین اور سرمایہ کاروں کے پہلے گروپ  کو یو اے ای کا گولڈن پرمننٹ ریزیڈینس ملنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کو یو اے ای میں خوش آمدید کہتے ہیں۔