Thursday, April 25, 2024

متحدہ عرب امارات نے کورونا کے پیش نظر نیا حکومتی ڈھانچہ تشکیل دے دیا

متحدہ عرب امارات نے کورونا کے پیش نظر نیا حکومتی ڈھانچہ تشکیل دے دیا
July 5, 2020
 ابو ظہبی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات نے کورونا کے پیش نظر نیا حکومتی ڈھانچہ تشکیل دے دیا۔ عبداللہ المری وزیر معیشت اور سلطان الجبیر وزیر صنعت ہونگے۔ نئی حکومتی ڈھانچے کا اعلان حاکم دبئی اور نائب وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المختوم نے کیا۔ شیخ المختوم نے کہا نئی کابینہ اپنے اہداف ایک سال کے اندر حاصل کرے گی۔ منصوبے کو لچکدار بنانے کیلئے متعدد اہم وزارتوں اور ایجنسیز کو یکجا کیا گیا ہے۔ عبداللہ المری وزیر معیشت  اورسلطان الجبیر وزیر برائے صنعت ہوں گے۔ 50 فیصد سرکاری سروسز سنٹرز کو 2 سال میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں منتقل کیا جائے گا۔ وزارت برائے توانائی اور وزارت برائے انفراسٹرکچر کو یکجا کر دیا ہے۔ نینشل میڈیا کونسل اور فیڈرل یوتھ فاؤنڈیشن کو وزارت ثقافت میں ملا دیا گیا ہے۔