Sunday, May 5, 2024

متحدہ عرب امارات نے سیاحت کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیا

متحدہ عرب امارات نے سیاحت کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیا
May 15, 2019
 ابوظہبی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ سیاحت کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیا۔ یواے ای کا شمار اب ان ممالک میں کیا جانے لگا ہے جہاں سیاحت آمدنی کا بڑا ذریعہ بن گئی ہے۔ 2018 میں یواے ای نے دو کروڑ پانچ لاکھ سیاحوں کو خوش آمدید کہا جو ایک ریکارڈ ہے ۔ یواے ای حکومت کو توقع ہے کہ اس سال دو کروڑ 15 لاکھ سیاح یہاں کا رخ کریں گے ۔ متحدہ عرب امارات حکومت نے مستقبل کے لئے حکمت عملی بھی واضح کی ہے جس میں نئی سیاحتی مقامات کی نشاندہی ، ان کی ترقی اور فروغ شامل ہے ۔ بعض تاریخی مقامات کو بھی سیاحتی فہرست میں شامل کیا جارہا ہے۔ 2018 میں دبئی کے ہوٹلز میں ایک کروڑ 59 لاکھ جبکہ ابوظبہی کے ہوٹلز میں 54 لاکھ 50 سیاحوں نے قیام کیا۔ گزشتہ برس یواے ای کے ایئرپورٹس پر 12 کروڑ 90 لاکھ مسافر آئے تھے۔ ملک میں میڈیکل ٹورازم بھی فروغ پارہی ہے اور گزشتہ برس بیرون ملک سے ساڑھے 4 لاکھ مریض علاج کرانے امارات آئے۔