Friday, April 19, 2024

متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاروں کیلئے نیا ویزا جاری کردیا

متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاروں کیلئے نیا ویزا جاری کردیا
May 16, 2019
جدہ ( 92 نیوز) متحدہ عرب امارات نےسرمایہ کاروں کیلئےایک نیا ویزا جاری کردیا   ، ملٹی پل ویزا کی میعاد 6 ماہ ہو گی ۔ متحدہ عرب امارات  میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کی آسانی کیلئے اماراتی حکام نے ملٹی پل ویزا متعارف کروادیاجس کی میعاد چھ ماہ ہوگی۔ امیگریشن حکام کےمطابق یہ ویزا یوا ے ای ( یونائیٹڈ عرب امارات ) میں سرمایہ کاری کےخواہش مندافراد،پروفیشنل اورباصلاحیت طلباکوجاری کیا جائے گا۔ یہ ویزا صرف وہی شخص حاصل کرسکیں گےجو5 اور 10 سال کے ویزاکی شرائط پر پورا اترتے ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات نے سیاحت کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیا

حکام کےمطابق اس ویزے کے اجرا کا مقصد طویل المیعاد ویزے حاصل کرنے والوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ حکام کے مطابق اس ویزا کے حامل افراد کو امارات آئی ڈی بھی جاری ہوگی جس سے وہ نہ صرف بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے بلکہ دیگر قانونی تقاضےبھی پورےکرسکیں گے۔ ملٹی پل انٹری ویزہ باآسانی پانچ یا 10 سال کے ویزے میں تبدیل کیاجاسکے گا۔حکام کے مطابق اس ویزا کے اجرا سے اب تک 6 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔