Tuesday, April 23, 2024

متحدہ عرب امارات نے 5 سال کا ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ جاری کرنا شروع کر دیا

متحدہ عرب امارات نے 5 سال کا ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ جاری کرنا شروع کر دیا
September 30, 2021 ویب ڈیسک

ابوظہبی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات نے 5 سال کا ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ جاری کرنا شروع کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانیوں کو اماراتی ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ تقریباً 1 لاکھ 62 ہزار روپے میں ملے گا۔ ویزہ سیلف اسپانسرشپ کی بنیاد پر جاری ہو گا اور لوگ 90 روز تک امارات میں قیام کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ میڈیکل انشورنس لازمی کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔