Wednesday, April 24, 2024

متحدہ عرب امارات نے 10ٹن سے زائدسمگل شدہ ہاتھی دانت تلف کر دیئے

متحدہ عرب امارات نے 10ٹن سے زائدسمگل شدہ ہاتھی دانت تلف کر دیئے
April 30, 2015
دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دس ٹن سے زائد سمگل کئے جانے والے ہاتھی کے دانت اور ان سے بنی مصنوعات کو قبضے میں لے کر تلف کردیا۔ہاتھی کے دانت نائیلون کے تیس بیگوں میں پیک تھے جنہیں دبئی پولیس نے گزشتہ تین برس میں ائیرپورٹ،بندرگاہ اور بارڈر پر چیک پوائنٹس سے قبضے میں لیا تھا۔ حکام نے سمگل شدہ ہاتھوں کے دانتوں کو بڑی مشینوں کے ذریعے تلف کرکے دبئی کے مضافاتی علاقے میں زمین میں دبا دیا۔اینیمل ویلفیئر فنڈ کے مطابق ہاتھی کے دانتوں کی سمگلنگ میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے اور اسی وجہ سے ہر پندرہ منٹ میں ایک ہاتھی کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔