Monday, September 16, 2024

عرب امارات میں طوفانی بارشیں، 25سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا‘ نظام زندگی درہم برہم

عرب امارات میں طوفانی بارشیں، 25سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا‘ نظام زندگی درہم برہم
March 9, 2016
دبئی (ویب ڈیسک) شارجہ اور دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں شدید بارش کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ سکول اور شاپنگ سنٹر بند کر دیے گئے ہیں۔ ابو ظہبی میں بارش کا پچیس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تیز بارشوں اورطوفان نے شہریوں کے روزمرہ معاملات کو مفلوج کرکے رکھ دیا۔ شارجہ‘ دبئی اور ابوظہبی میں ہونے والی تیز بارش سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور بجلی منقطع ہوگئی جبکہ ابوظہبی میں بارش کے باعث ایئرپورٹ کی چھت کئی جگہوں سے ٹوٹ گئی۔ ائیر پورٹ کو بند کرنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور یہاں ہونے والے ایئرشوکی تمام تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ بارش فجیرہ ، دبئی اور خلیفہ اور اس کے نواحی علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔ دبئی میں ٹرانسپورٹ حکام نے شہریوں کو شیخ زائد روڈ پر سفر کرنے سے منع کیا ہے۔