Friday, April 26, 2024

متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان،نظام زندگی مفلوج

متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان،نظام زندگی مفلوج
April 2, 2015
دوبئی(ویب ڈٰیسک)متحدہ عرب امارات میں ریت کے طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا،پروازیں منسوخ ہوگئیں اور طوفان کی شدد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سعودی عرب کے بعد ریت  کے طوفان نے متحدہ عرب امارات میں بھی نظام زندگی مفلوج  کردیا،،دبئی اورابو ظہبی میں  متعدد اندرونی و بیرونی پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے  طوفان کی شدت میں اضافےکے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ سعودی عرب،بحرین،قطراورکویت کو شدید متاثر کرنے کے بعد ریت کے طوفان نے متحدہ عرب امارات کو بھی گھیرلیا۔ حد نگاہ دو سو میٹر تک کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔ طوفان کی شدت میں اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ طوفان کے باعث دبئی اورابوظہبی انٹرنیشنل ائرپورٹ پرفلائٹ آپریش معطل ہوچکا ہےجبکہ پاکستان سے جانے والی پی آئی اے کی پانچ پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔