Friday, April 19, 2024

متحدہ عرب امارات میں دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال دوبارہ کھول دیا گیا

متحدہ عرب امارات میں دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال دوبارہ کھول دیا گیا
May 9, 2020
دبئی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات  کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی، کورونا وائرس کی وجہ سے بند دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال  دوبارہ کھول دیا گیا۔ شہریوں کواسکریننگ کے بعد مال میں آنے کی اجازت ہوگی۔ دبئی مال کے اندر تمام ریسٹورنٹس بھی کھول دئیے گئے جہاں شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں۔ مال میں سماجی فاصلوں کا بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے۔ یو اے ای حکومت نے اس حوالے سے ویڈیو بھی شیئر کردی ہے۔