Friday, April 26, 2024

متحدہ عرب امارات میں تمام ویکسین شدہ مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم

متحدہ عرب امارات میں تمام ویکسین شدہ مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم
September 2, 2021 ویب ڈیسک

ابوظہبی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات میں تمام ویکسین شدہ مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی۔

ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے سفر کی شرائط اپ ڈیٹ کردیں۔

ویکسین شدہ مسافروں کو امارات پہنچنے پر قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔ مذکورہ قوانین کا اطلاق پانچ ستمبر سے ہوگا۔