Saturday, April 20, 2024

متحدہ عرب امارات سے 11 ٹن طبی امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا

متحدہ عرب امارات سے 11 ٹن طبی امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا
April 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات شانہ بشانہ ہے۔ عرب امارات سے طبی امدادی سامان لیکر دوسرا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ اماراتی سفیر حماد الزابی نے ٹویٹ میں کہا اماراتی طیارہ 11 ٹن طبی امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچا ہے۔ غیر معمولی حالات، مشکل وقت میں دنیا کے ساتھ  کھڑے اور پرعزم ہیں۔ طبی امدادی سامان میں دستانے، ٹیسٹنگ کٹس، سینیٹائزرز، حفاظتی سوٹس شامل ہیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر امدادی سامان متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے وصول کیا جسے حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔ یو اے ای کیطرف سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ تین روز قبل پاکستان پہنچی تھی۔ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عالمی وبائی مرض کے مقابلے کے لیے یہ غیر معمولی اقدام ابو ظہبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔