Sunday, September 8, 2024

متحدہ سے پی ایس پی میں جانے والے وسیم حسین کی پھر متحدہ واپسی

متحدہ سے پی ایس پی میں جانے والے وسیم حسین کی پھر متحدہ واپسی
April 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کٹی پتنگوں کی پرواہ نہ کرنے والے  فاروق ستار اپنی کٹی پتنگوں کو اکٹھا کرنے کیلئے بھاگ دوڑ کرنے لگے ۔ فاروق ستار نے حیدر آباد سے پی ایس پی میں شامل ہونے والے ایم این اے وسیم حسین کو دوبارہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شامل ہونے پر آمادہ کر لیا۔ وسیم حسین کا کہنا ہے فاروق ستار ہمارے بڑے ہیں، گھر پر آئے ہیں، میں ایم کیو ایم میں واپس آرہا ہوں۔