Monday, September 16, 2024

متحدہ رہنما سلیم شہزاد کو وطن واپسی کی صورت میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا

متحدہ رہنما سلیم شہزاد کو وطن واپسی کی صورت میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا
February 6, 2017
کراچی(92نیوز)متحدہ رہنما سلیم شہزاد کو وطن واپسی کی صورت میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سلیم شہزاد انسداد دہشت گردی عدالت کو مطلوب ہیں جبکہ  دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی  جاری ہوچکے ہیں ۔ دوسری طرف  عدالت نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی منسوخی اور وطن واپسی پر گرفتاری کا حکم  بھی دیاہوا ہے ۔