Friday, April 26, 2024

متحدہ رابطہ کمیٹی کی الطاف حسین کیخلاف مقدمات کی مذمت، چودھری نثار ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں: فاروق ستار

متحدہ رابطہ کمیٹی کی الطاف حسین کیخلاف مقدمات کی مذمت، چودھری نثار ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں: فاروق ستار
July 14, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کے خلاف مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے بیان کے خلاف آج کراچی میں احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ فاروق ستار کہتے ہیں کہ چودھری نثار ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کو معلوم ہونا چاہئے کہ مہاجروں کی اکثریت الطاف حسین کی قیادت پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر داخلہ اس وقت کہاں تھے جب آصف زرداری نے قومی اداروں کے خلاف بات کی۔ ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کا ہرمشکل وقت میں ساتھ دیا مگر سندھ حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے۔ ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ چودھری نثار اور خواجہ آصف کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ چودھری نثار کے برطانیہ سے رابطے کوئی نئی بات نہیں جبکہ خواجہ آصف کو ایم کیو ایم دشمنی کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔