Tuesday, May 7, 2024

متحدہ بانی کی اشتعال انگیز تقریر کیس، وسیم اختر، فاروق ستار و دیگر پر فرد جرم عائد

متحدہ بانی کی اشتعال انگیز تقریر کیس، وسیم اختر، فاروق ستار و دیگر پر فرد جرم عائد
December 19, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے متحدہ بانی کی اشتعال انگیز تقریر کیس میں متحدہ رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔

متحدہ بانی کی اشتعال انگیزتقریر کیس، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے وسیم اختر، فاروق ستار، سلمان مجاہد بلوچ اور ریحان ہاشمی پر فرد جرم عائد کی۔

شاہد پاشا، قمر منصور،خواجہ اظہارالحسن،روف صدیقی سمیت دیگر پر 21 مقدمات میں ترمیمی فردجرم عائد کی گئی۔

عدالت میں تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا۔ عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔ سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔