Wednesday, April 24, 2024

متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ پر جلسے کے خلاف لاہور میں تین مقدمات درج کر لئے گئے

متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ پر جلسے کے خلاف لاہور میں تین مقدمات درج کر لئے گئے
July 26, 2019
 لاہور (92 نیوز) اپوزیشن کو لاہور مال روڈ پر جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا ۔ شہبازشریف، قمر زمان کائرہ سمیت انیس سو افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مال روڈ پر جلسہ کرنے پر متحدہ اپوزیشن کے خلاف مقدمات درج  کیئے گئے۔ تھانہ سول لائنز میں درج مقدمے میں شہبازشریف،قمر زمان کائرہ، وحید گل، رانا محمد ارشد، رابعہ نسیم فاروقی سمیت دیگر قائدین کو نامزد کیا گیا۔  متحدہ اپوزیشن  مال روڈ  جلسے  لاہور  مقدمات  درج ایس ایچ او سول لائنز کی مدعیت میں متعدد دفعات کے تحت انیس سو نامعلوم کارکنوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مظاہرین نے پولیس ملازمین کےساتھ مزاحمت کی اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ ساؤنڈ سسٹم لگا کر اشتعال انگیز تقاریر کیں اور پولیس بیریئر توڑ ڈالے۔ بینرز اور پوسٹر بھی پھاڑ دیے جبکہ کئی شرکانے ڈنڈے سوٹے اٹھا رکھے تھے۔ مال روڈ بند ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ فلیکسز لگانے پر وال چاکنگ ایکٹ کے تحت بھی اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف   دو مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس کی مدعیت میں ایک مقدمہ تھانہ سول لائنز جبکہ دوسرا تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا گیا۔