Friday, April 19, 2024

متحدہ اپوزیشن آج یوم سیاہ منائیگی

متحدہ اپوزیشن آج یوم سیاہ منائیگی
July 24, 2019
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ اپوزیشن آج یوم سیاہ منائے گی،  رہبر کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف صوبائی دارالحکومتو ں میں احتجاجی جلسے کئے جائینگے جبکہ مرکزی تقریب پشاور میں ہو گی ۔ لاہور میں مال روڈ چیئرنگ کراس چوک میں متحدہ اپوزیشن جلسہ کریگی جس کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرا دی گئی ہے  ، جبکہ دیگر مقامات پر بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے ۔ جلسوں کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کو میزبانی سونپی گئی ہے اور اس سلسلہ کی مرکزی تقریب پشاور میں ہو گی جس سے مرکزی قائدین خطاب کرینگے ۔ لاہور میں ن لیگ کی میزبانی میں چیئر نگ کراس چوک میں جلسہ ہو گا جس کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں ،  جلسے میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی (ف) ، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت اہلحدیث سمیت دیگر جماعتوں کے کارکن شریک ہونگے ۔

مجھے بلانا تو اپنے رسک پر بلانا،مریم کی طلبی پر دھمکی

ن لیگ کے صدر شہباز شریف 25جولائی کو لاہور جبکہ مرکزی نائب صدر مریم نواز کوئٹہ میں خطاب کرینگی  ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے تو یوم سیاہ منانے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے ، تاہم پولیس کی طرف سے تاحال سکیورٹی کے حوالے سے پلان مکمل نہیں کیا گیا۔ حکومت پنجاب اور حکام بالا کی طرف سے جلسہ یا مال روڈ پرریلی کی اجازت ملنے کے بعد سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق پلان تشکیل دیا جائیگا ، ن لیگ لاہور کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید توصیف شاہ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور مال روڈ چیئرنگ کراس پر 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کے دوران پرامن جلسہ کیا جائیگا۔ دوسری طرف پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی طرف سے اجازت نہ ملی تو کسی کو مال روڈ پر جلسہ یا ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ لاہور پولیس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت کی طرف سے جلسہ یا ریلی کی اجازت دی جاتی ہے تو پولیس کے ایک ہزار اہلکار ایس ایس پی کی زیرنگرانی سکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات کئے جاسکتے ہیں اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔