Friday, April 26, 2024

متحدہ اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

متحدہ اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
June 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔

اپوزیشن کے قائدین کی بیٹھک میں اہم مشاورت کے بعد فیصلہ کر لیا گیا۔

 اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کیلئے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اپوزیشن قائدین نے کہا گزشتہ روز جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ اسپیکر اپنی آئینی، قانونی، جمہوری اور پارلیمانی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے۔ اپوزیشن نے اسپیکر کا سات ارکان پر پابندی کا فیصلہ مسترد کر دیا۔