Friday, March 29, 2024

متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں اور باہر حکومت کی فسطائیت، آئین دشمنی کو چیلنج کریگی، شہباز شریف

متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں اور باہر حکومت کی فسطائیت، آئین دشمنی کو چیلنج کریگی، شہباز شریف
November 19, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن رہنماء شہباز شریف کا کہنا ہے متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں اور باہر حکومت کی فسطائیت، آئین دشمنی کو چیلنج کرے گی۔

شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی ایڈوئزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔ پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس میں حکومت کے قانون سازی بلڈوز کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کی فسطائیت اور آئین دشمنی کو چیلنج کرے گی۔

شہباز شریف کا کہنا ہے عوام پر مہنگائی کی بمباری کرنے والی حکومت نے پارلیمنٹ پر خود کش حملہ کیا ہے۔ عمران نیازی کی پاکستان میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت عوام کے سامنے رسوا ہوچکی، اب آئین پرحملہ آور ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آئین حکومتی قانون سازی کو قانونی نہیں مانتا، فرمان عمران نیازی مسترد کرتے ہیں۔ اپوزیشن کی جدوجہد رنگ لائے گی۔