Saturday, April 20, 2024

متحدہ اپوزیشن نے پنجاب کا بجٹ مسترد کردیا

متحدہ اپوزیشن نے پنجاب کا بجٹ مسترد کردیا
June 30, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں متحدہ اپوزیشن نے صوبے کے بجٹ کو یکسر مسترد کردیا اور گیارہ صفحات مشتمل وائٹ پیپر جاری کر دیا۔ اپوزیشن رہنمائوں نے وزیر اعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کو کابینہ سمیت استعفیٰ دینے اور ترقی کرنے والوں کو ملک واپس سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب کے بجٹ کوعوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، اپوزیشن رہنماؤں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی 10 فیصد ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی 50 فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں۔ رانا مشہود اور ملک احمد کا کہنا تھاکہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کو ریلیف کے بجائے گندم، آٹا، چینی اور پیٹرول مافیاز کے سپرد کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے پی ٹی آئی حکومت کو چور ڈاکو اور لیٹرے قراردیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول بحران سے مافیا نے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان وزیر اعظم اور عثمان بزدار وزیر اعلی رہیں گے ملک مشکلات میں رہے گا۔ مشترکہ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ اب حکومت کو موقع دینا عوام سے زیادتی ہوگی کیونکہ وہ اب ان سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ ملک کوآگے لیجانے کےلئے چارٹر آف اکانومی ناگزیر ہے۔