Wednesday, April 24, 2024

متحدہ اپوزیشن نے فاٹا اصلاحات بل سے متعلق مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

متحدہ اپوزیشن نے فاٹا اصلاحات بل سے متعلق مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
December 12, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) فاٹا اصلاحات بل پر متحدہ اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فاٹا اصلاحات بل ایوان میں لانے تک قومی اسمبلی سے بائیکاٹ جاری رہے گا۔
کمیٹی میں فاٹا کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ معاملے پر فاٹا کی عوام سے ریفرنڈم کروا لیا جائے ۔
رکن اسمبلی طارق اللہ نے کہا وزیرستان میں حالات گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں۔
اپوزیشن کی قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی میں فرحت اللہ بابر، اعجاز جاکھرانی، سراج الحق، صاحبزادہ طارق اللہ، شیخ صلاح الدین اور میاں عتیق شامل ہیں، تحریک انصاف پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد جلد نام دے گی۔