Saturday, April 20, 2024

متحدہ اپوزیشن نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا

متحدہ اپوزیشن نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا
August 20, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) متحدہ اپوزیشن نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے اور رہبر کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں بتایا اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ متحدہ ہو کر اسلام آباد آئیں گے اور حکومت کے تابوت پر آخری کیل ٹھوکیں گے۔ اس حوالے سے ریبر کمیٹی ایک ہفتے کے اندر چارتر آف ڈیمانڈ تیار کرے گی، رہبر کمیٹی کا اجلاس 26 اگست کو ہوگا جبکہ 29 اگست کو دوبارہ اے پی سی بلائے جائے گی۔ مولانافضل الرحمان نے موجودہ حکمرانوں کو کشمیرفروش قرار دیتے ہوئے کہا حکومت نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ کل تک ہم سوچ رہے تھے کہ سری نگر کیسے حاصل کرنا ہے؟ آج سوچ رہے ہیں مظفرآباد کو کیسے بچانا ہے؟ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہا  سرکاری ملازمین کو توسیع ملتی رہتی ہیں یہ سیاسی مسئلہ نہیں۔