Friday, April 19, 2024

متحدہ اپوزیشن نے آج اسلام آباد ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا ، مریم اورنگزیب

متحدہ اپوزیشن نے آج اسلام آباد ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا ، مریم اورنگزیب
November 1, 2019
لاہور (92 نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا متحدہ اپوزیشن نے آج اسلام آباد ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔ جلسہ رحیم یار خان میں ہونے والے حادثہ کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔ ملتوی ہونے والا جلسہ اب کل ہو گا۔ تیز گام ایکسپریس میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں جھلس کر 73 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ آگ کے شعلوں نے تین بوگیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ تیز گام ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ واقعہ لیاقت پور کے قریب پیش آیا جس سے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئ۔ ریسکیو 1122 کی 10 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ متعدد افراد کے متاثر ہونے کی بھی اطلاع ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے حادثہ رحیم یار خان کے قریب سلنڈر دھماکے سے ہوا۔ چھوٹے اسٹیشنوں سے لوگوں کی چیکنگ نہیں ہو سکتی۔ اجتماع کے دنوں میں ٹرینوں پر رش ہوتا ہے۔ تبلیغی جماعت کے لوگ ٹرین میں ناشتہ بنا رہے تھے۔