Monday, September 16, 2024

متحدہ اپوزیشن متحد ہونے سے پہلے ہی بکھرگئی، پی پی اور ن لیگ اپوزیشن لیڈر کیلئے سرگرداں

متحدہ اپوزیشن متحد ہونے سے پہلے ہی بکھرگئی، پی پی اور ن لیگ اپوزیشن لیڈر کیلئے سرگرداں
August 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) متحدہ اپوزیشن متحد ہونے سے پہلے ہی انتشار کا شکار ہو گئی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر لانے کے لئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ایڑی چوٹی کازور لگانے لگے جبکہ متحدہ مجلس عمل نے حزب اختلاف کا حصہ بننے کے لئے سخت شرائط رکھ دی ہیں۔ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنانے کے لئے تیار ہے لیکن قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے لئے لیڈر کے چناؤ میں مشکل ہو گئی ، متحدہ اپوزیشن انتشار کا شکار ہو چکی ہے، پیپلزپارٹی اپنا اپوزیشن لیڈر لانا چاہتی ہے تو ن لیگ بھی بضد ہے۔ جبکہ ایم ایم اے نے متحدہ اپوزیشن کا حصہ بننے کیلئےمولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور اسفندیار ولی کو ضمنی الیکشن جتوانے کی شرط رکھ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی پیپلزپارٹی پربھروسہ نہ کرنے اور اپوزیشن کو اپنی گرفت میں رکھنے کا پیغام دیاہے،جبکہ پی پی رہنماؤں کے مطابق اگر وہ اپنا لیڈر نہ لاسکے تو وہ اسمبلی میں الگ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ چینل 92 نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگی رہنماؤں نے قیادت کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ کسی صورت بھی تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال سے زیادہ نہیں چلنے دیں گے۔